سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین تک انصاف پہنچانے کی ذمہ داری اب پی ٹی آئی پر ہے:طاہر القادری

سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین تک انصاف پہنچانے کی ذمہ داری اب پی ٹی آئی پر ہے:طاہر القادری
کیپشن: image by twitter

ٹورنٹو : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تحریک انصاف ملک بھر میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیئے:جنرل (ر) پرویز مشرف کا بھارتی میڈیا پر عمران خان کا دفاع

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابات میں واضح برتری پر تحریک انصاف کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ تحریک انصاف کے پی کے ، پنجاب سمیت وفاق میں مضبوط حکومت بنائے۔

یہ بھی پڑھیئے:وزارتوں کا بھوکا نہیں پاکستان کےغر یبوں کا گاندھی بننے جارہا ہوں، شیخ رشید
 
 
 ڈاکٹر طاہر القادری نے انتخابی کامیابی کی مبارکباد سمیت سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کو انصاف پہنچانے کی ذمہ داری بھی تحریک انصاف پر عائد کر دی ۔