اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اس ملک کی قسمت کا فیصلہ عمران خان کو دیا ہے، وزارتوں کا بھوکا نہیں پاکستان کےغر یبوں کا گاندھی بننے جارہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام نے یکطرفہ فیصلہ کرکے ووٹ کوعزت دی ہے، این اے 60 میں میرے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن این اے 62 سے جیت گیا ہوں، اللہ کا شکر ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:عمران خان کا وزیراعظم ہائوس سمیت سرکاری عمارتوں کو سیاحتی ، تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا اعلان
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انتخاب کاعمل بہت سست روی کا شکارتھا، چیف الیکشن کمشنرکوبھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، لوگوں نے فیصلہ دیا، عمران خان کے کندھوں پر ذمہ داری آگئی۔
انھوں نے کہا کہ آزاد ممبر سمجھدار ہوتے ہے، جہاں حکومت ہوتی ہے، وہاں جاتے ہیں، پاکستان میں را اور بھارتی لابی کو شکست ہوئی اور امریکا کو ہار ہوئی ، سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ وزارتوں کا بھوکا نہیں پاکستان کےغر یبوں کا گاندھی بننے جارہا ہوں، شاہد خاقان عباسی بستر تیار کرلیں ، اس ملک کی قسمت کا فیصلہ لوگوں نےعمران خان کو دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے نیب کی خصوصی ٹیم تشکیل
گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج پاکستان جیت گیا ہے، اب ووٹ کو عزت ملی تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئی، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنڈی جیل میں شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کا انتظار ہورہا ہے، میرا ایک ہی مقصد تھا کرپٹ نواز شریف کو باہر پھینک دوں، قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کا جنازہ نکال دوں گا۔