اسلام آباد: میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھا کر جمہوریت پسند حکومت کی مثال قائم کریں گے۔ عمران خان سب سے زیادہ جمہوریت پسند لیڈر ہیں۔
نعیم الحق نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں خیبرپختونخوا کے عوام نے دوبارہ منتخب کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہم سندھ میں سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ن لیگ نے بھی کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کراچی سے ہماری جماعت نے 11 قومی اسمبلی کی نشستیں حاصل کرکے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا صفایا کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے اور وہ سہ پہر4 بجے خطاب کریں گے۔
خیال رہے اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا میں تمام جماعتوں کو مات دیکر اکثریت حاصل کر ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں