لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے کل اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں مدعو کرے گی جبکہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے جانب سے آج ہونے والے مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی صدارت شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اورآئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مشاورت ہوگی۔
مزید پڑھیں: عائشہ گلالئی کو چاروں حلقوں سے شکست کا سامنا
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے شریف فیملی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔ ملاقات کرنے والوں میں شہباز شریف، حمزہ شہباز ، سلمان شہباز اور خاندان کے دیگر افراد شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بھی ملاقات کریں گے۔
اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعدن لیگ آئندہ کے سیاسی سفر پر اپنا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں