پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کیلئے 172اراکین کی حمایت درکار

01:21 PM, 26 Jul, 2018

اسلام آباد: تحریک انصاف منزل سے ابھی چند قدم دور ہے اور اسے قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کیلئے 172اراکین کی حمایت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان نے جوڑ توڑ کی کوششوں کیلئے بنی گالا میں اہم اجلاس طلب کر لیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم بننے کیلئے عمران خان کے پاس اب کون سے آپشن باقی ہیں اور وہ منزل سے چند قدم دور رہ گئے ہیں جبکہ امتحان ابھی باقی ہے۔ پی ٹی آئی کوسادہ اکثریت کیلئے 172 ا راکین کی حمایت درکا رہے،حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 112 نشستوں پرمیدان مار لیا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018ء، پی ٹی آئی آگے اور مسلم ن لیگ دوسرے نمبر پر

بلوچستان عوامی پارٹی اور آزاد امیدوار عمران خان کو تخت تک لے جا سکتے ہیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے اتحاد کا امکان بھی روشن ہے ۔قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے 139 نشستیں درکار ہیں۔139 نشستوں پر کسی بھی جماعت کو اتنی مخصوص نشستیں مل جاتی ہیں جن کی مدد سے وہ آسانی سے حکومت بنا سکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں