حسن عسکری کی الیکشن کے پر امن انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد

01:16 PM, 26 Jul, 2018

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے صوبے میں الیکشن کے پرامن انعقاد پر انتظامیہ اور پولیس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں ووٹرز کو آزادانہ حق رائے دہی کے بھر پور مواقع فراہم کیے گئے۔

حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے عملی کارکردگی سے غیر جانبداری کو ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس نے عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔

مزید پڑھیں: میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں، جمائما گولڈ

نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری محکموں نے پرامن انتخابات کیلئے بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج، پولیس اور دیگر اداروں نے سرتوڑ محنت کی۔

ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تاریخی انتخابات کے غیر جانبدارانہ انعقاد میں کردار ادا کرنے والوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شفاف ،غیر جانبدارانہ اورپرامن انتخابات کے انتظامات میں تعاون کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے پرامن انتخابات کے ذریعے باشعور ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں