چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج دوپہر 2 بجے عوام سے خطاب کریں گے

12:57 PM, 26 Jul, 2018

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج دوپہر 2 بجے عوام سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان نے جوڑ توڑ کی کوششوں کیلئے بنی گالا میں اہم اجلاس طلب کر لیا

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 ءمیں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج دوپہر دو بجے فتح کا جشن منائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کے لئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر 2 بجے جیت کا جشن منایا جائے گا اورکپتان عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018ء، پی ٹی آئی آگے اور مسلم ن لیگ دوسرے نمبر پر

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اچھائی اور برائی کے درمیان مقابلہ تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر سے برتری حاصل کرلی ہے اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے جبکہ ن لیگ دوسرے نمبر اور پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر رہی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں