کابل میں خودکش دھماکے میں افغان فورسز کے 4 اہلکار ہلاک

کابل میں خودکش دھماکے میں افغان فورسز کے 4 اہلکار ہلاک
کیپشن: افغان حکام کے مطابق خودکش دھماکا کابل کے علاقے باغ داؤد میں کیا گیا۔۔۔فائل فوٹو

کابل: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں افغان فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق خودکش دھماکا کابل کے علاقے باغ داؤد میں کیا گیا جس میں خودکش بمبار نے افغان فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت پاکستان کی طرح بیلٹ پیپر استعمال کرے، راہول گاندھی کا مشورہ

ذرائع کے مطابق حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔ خودکش دھماکے سے ارد گرد کی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں