عمران خان کی جیت پر بھارت میں کہرام مچ گیا

عمران خان کی جیت پر بھارت میں کہرام مچ گیا
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

نئی دہلی:عام انتخابات 2018 ءمیں جہاں پاکستان تحریک انصاف نے سب کو حیران کردیا ہے دوسری جانب بھارتی سرکار کو مرچیں لگ گئیں ہی اور زہریلا پراپیگنڈہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان نے جوڑ توڑ کی کوششوں کیلئے بنی گالا میں اہم اجلاس طلب کر لیا

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جیت بھارت کو ہضم نہ ہوسکی اور بھارتی میڈیا کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے اور ایک کہرام مچ گیااور پاکستان پر الزامات کی بھرمار کرتے ہوئے پاکستانی اداروں کو بدنام کرنے میں ساری حدیں پار کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018ء، پی ٹی آئی آگے اور مسلم ن لیگ دوسرے نمبر پر

بھارتی میڈیا نے کہا کہ عمران خان بھارت کے لیے خطرناک قرار ہے۔ بھارتی میڈیا نے الزام لگایا کہ پاکستان سرکاری طور پر دہشتگرد ریاست بننے جا رہا ہے۔ پاکستانی اداروں پر الیکشن میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں اور پرامن پاکستانی انتخابات کو مشکوک قرار دے کر دھاندلی کے الزامات لگا دیے۔

یہ بھی پڑھیں:جرم ثابت ہونے پر عمران خان کو سزا بھی ہو سکتی، سیکریٹری ای سی پی

دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت کے اس مذموم پراپیگنڈہ کو مسترد کردیا اور بھارت کو اس کی اوقات یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندورنی معاملات میں بھارت کو ایسے پراپیگنڈہ سے باز رہناچاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں