نوازشریف بطور وزیراعظم 14 اگست کوپرچم کشائی نہیں کرسکیں گے، خورشید شاہ

11:05 PM, 26 Jul, 2017

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف 14 اگست سے قبل وزیراعظم نہیں رہیں گے پاناما کیس زیادہ دیر نہیں چلے گا،14 اگست سے پہلے ہی اس کیس کا فیصلہ آجائے گا .

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیا ل کرتے ہو ئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا نوازشریف 14 اگست کو بطور وزیراعظم پرچم کشائی کر سکیں گے کیوں کہ وہ 14 اگست سے قبل وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس زیادہ دیر نہیں چلے گا، 12، 13 یا 14 اگست سے پہلے ہی اس کیس کا فیصلہ آجائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں