واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ایران، روس اور شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
بین الااقوامی میڈیا کے مطابق روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوئی جس میں پابندیوں کے حق میں 388 جبکہ اس بل کی مخالفت میں صرف دو ووٹ ہی پڑے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین نے نئی پابندیوں سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے تحفظات نظرانداز کر دیئے اور ریپبلکن اراکین نے بھی بل کے حق میں ووٹ دیا۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی تک اس بل پر دستخط کرنے کا فیصلہ نہیں لے پائے ۔
امریکاکاایران، روس او رشمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا اعلان
10:17 PM, 26 Jul, 2017