دہلی: بھارت میں پچ پر کرکٹ کھیلنے پر 2 گروپوں میں جھگڑے کے دوران چاقو لگنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں بھا رتی میڈیا کے مطابق آج بھارت میں پچ پر کرکٹ کھیلنے پر 2 گروپوں میں جھگڑے کے دوران چاقو لگنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے .
واقعہ جنوبی دہلی کے علاقہ مہرالی میں قطب مینار سے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع جمالی کمالی پارک میں پیش آیا جب چند نوجوان سندیپ اور دیگر میچ کھیلنے پارک میں آئے، ان کا میچ جاری تھا کہ 18 سالہ عبدالصمد اور دیگر مقامی لڑکوں کا گروپ آیا اور پچ خالی کرنے کا مطالبہ کیا اس دوران جھگڑا بڑھا تو کچھ لڑکوں نے ایک کٹ نکال لی جس میں چھوٹا چاقو بھی شامل تھا اور پچ پر کھیلنے والے گروپ پر حملہ کر دیا، عبدالصمد آیا تو وہ بھی زخمی ہو گیا جبکہ دوسرے گروپ کے 4 افراد بھی زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد 3 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ 2 کو گہرے زخم آنے کی وجہ سے اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے۔ پولیس آفیسر کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو شناخت کر لیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں