کراچی:مایہ ناز بالی ووڈ کے اداکارعمران ہاشمی کے ہم شکل پاکستانی نوجوان مزداک جان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ تفصیلات کے مطابق مزداک جان خیبر پختونخواءکے شہر پشاور کا رہائشی ہے جو کہ اداکارعمران ہاشمی سے بہت زیادہ مشابہت کے باعث سوشل میڈیا صارفین توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
مزداک جان نے حال ہی میں فیس بک اکاؤنٹ پراپنی چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ مزداک جان کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد لوگ ان کی تصاویر دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ مزداک کی نہ صرف شکل عمران ہاشمی سے ملتی ہے بلکہ ان کا ہیئر اسٹائل بھی بالکل ہاشمی جیسا ہے جس کے باعث دونوں میں فرق کرنا بے حد مشکل ہے۔