بھارت کے نئے صدر ٗ رام ناتھ گووند نے حلف اٹھا لیا

06:21 PM, 26 Jul, 2017

نئی دہلی : رام ناتھ گووند نے بھارت کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔14ویں صدر کا حلف اٹھانے والے رام ناتھ گووند کو ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے نامزد کیا۔

تفصیلات کے مطابق وہ بھارت کے نچلی ذات سے منتخب ہونے والے دوسرے صدر ہیں ان کا تعلق دلت برادری سے ہے ۔ ان سے پہلے 1997ء میں بھارتی صدر بننے والے کے آر نارائن کا تعلق بھی اسی ذات سے تھا ۔

حلف اٹھانے کے بعد گووند کا کہنا تھا کہ ان کا بچپن ایک چھوٹے سے گاؤں کے کچے مکان میں گزرا جبکہ ان کا صدر بننے تک کا سفر کافی طویل اور مشکل تھا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عہدے کو ملک کی دلت برادری کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے استعمال کریں گے-

مزیدخبریں