بنوں: آپریشن ردالفساد خیبر فور کے تحت بنوں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران32 اشتہاریوں سمیت200 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صادق بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل سونا خان مروت کی نگرانی میں ایس ایچ اوز ریاض خان ،نصرالدین ،سعد اللہ خان اورخالد زمان نے اپنی اپنی حدود میں بھاری نفری کے ہمراہ حساس مقاما ت اور دیگر علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے اُن کے ٹھکانے پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں32اشتہاریوں سمیت 200مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اورمنشیات برآمد کرلئے ۔اسی طرح ون ویلنگ ،لاؤڈاسپیکر کے استعمال ،ہوئی فائرنگ اورروڈ بلاک کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتارکرکے جرم کے منسلک مقدمات درج کیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں