انشااللہ تختہ لاہور چھین لیں گے نواز شریف جن بیساکھیوں پر چلتے ہیں وہ عنقریب ٹوٹ جا ئیں گی ، بلاول بھٹو زرداری

06:06 PM, 26 Jul, 2017

اوکاڑہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاؤل بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ فیروز پور روڑ لاہور سے مو جودہ حکمرانوں کی گُڈ گورننس کی کلعی کھل گئی ہے نواز شریف اپنے ڈکٹیٹر روحانی پیشوا ضیاالحق کے نقشِ قدم پر چلتے ہو ئے پی پی پی کے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بناکر یہ ثابت کر نا چاہتا ہے کہ جیالے اِن حربوں سے ڈر جا ئیں گے یہ اُن کی بھول ہے ڈکٹیٹر اور کر پشن کی پیداوارپی پی پی کے جیالوں پر اُوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے.ساہیوال اور پاکپتن میں سینکڑوں کارکنوں پر جھوٹے مقدمات شرم کی بات ہے جیالوں کی روحوں میں بھٹو اور بی بی بو لتے ہے انشااللہ تخت لاہور  چھین  لیں گے نواز شریف جن بیساکھیوں پر چلتے ہیں وہ عنقریب ٹوٹ جا ئیں گی.

اِن خیالات کا اِ ظہار انہوں نے اوکاڑہ میں پی پی پی کے مذمتی اِجلاس میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر ضلعی صدر پی پی پی ضلع اوکاڑہ وسابق ایم این اے چوہدری سجاد الحسن،اِنفارمیشن سیکرٹری ملک شاہد سلیم نو نا ری ،مرکزی رہنماء محمد آصف خان بلوچ ، ملک عنائیت اللہ،دیان سلطان طور ،عالم شیر خان لودھی ،راؤ رفیق ساجداور سلمان قریشی کے علاوہ کار کنو ں کی کثیر تعداد مو جود تھی انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور کے شہداء کے لوا حقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

.

مزیدخبریں