ن لیگ کو میرے خلاف پٹیشن میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی: جہانگیر ترین

05:13 PM, 26 Jul, 2017

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے ایک ایک پیسہ پاکستان میں کمایا اور پاکستان میں ہی لگایا،ایک ایک پیسے کی تمام دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا تمام پیسہ پاکستان سے بینکوں کے ذریعے لندن منتقل ہوا اور کرپشن کیخلاف جنگ میں عمران خان کیساتھ کھڑا رہوں گا نواز شریف کی طرح کوئی قطری خط پیش نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا ن لیگ کو میرے خلاف پٹیشن میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی کیونکہ 2011 میں بچوں نے لندن میں جائیداد خریدی اور اسی سال ٹیکس گوشوارواں میں ظاہر کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں