معروف پاکستانی کرکٹر نے بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر کے سب کو حیران کر دیا

03:18 PM, 26 Jul, 2017

لاہور:قومی ٹیم کے لیجنڈ کپتان عمران خان کی ٹیم میں 1992کا ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑی سلیم ملک سیاست میں انٹر ی دے دی ۔معروف سابق کرکٹر نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سلیم ملک نے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی اور اس موقع پر ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال او ر ق لیگ کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ۔

اس موقع پرچوہدری پرویز الہٰی سلیم ملک کو پارٹی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے پارٹی کو تقویت ملے گی ۔واضح رہے کہ سلیم ملک کو کرکٹ میں کرپشن کے الزام میں ٹیم سے نکال دیا گیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں