معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ ماہر ہ خان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات

02:00 PM, 26 Jul, 2017

ممبئی :اداکار رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی دوستی کے چرچے تو بھارتی میڈیا میں کافی عرصہ سے ہورہے ہیں تاہم اب رنبیر کپور کے دوست کے بیان نے بھارتی میڈیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار رنبیر کپور کے دوست نے بھارتی میڈیا میں اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے  کہ" اداکار رنبیر کپور اور ماہرہ خان پچھلےکچھ عرصے سے ایک دوسرے کے قریب آتے دکھا ئی دے رہے ہیں۔ان کےمطابق رنبیر کپور ماہرہ خان کو اپنی ذاتی تصاویر دکھانے سے بھی گریز نہیں کرتےاور اداکارہ ماہرہ  کےساتھ وقت گزارنا  پسند کرتے ہیں، اور ان کی دوستی(فرینڈ شپ ) سے بھی بڑھ کر  دکھائی دے رہی ہے  "۔

واضح رہے کہ معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ ماہر ہ خان نے چند ماہ قبل گلوبل ٹیچر پرائز کی تقریب میں شمولیت کی تھی جس کے بعداداکار رنبیر کپور اور اداکارہ ماہر ہ خان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں ۔ رنبیر کپور کی گزرتےوقت کےساتھ نہ صرف ماہر ہ خان میں خاصی دلچسپی بڑھتی دکھائی دے رہے ہیں بلکہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنابھی پسند کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان اس دوستی کے رشتے کے بارے میں روز نئی خبریں سننے میں آرہی ہیں ۔

مزیدخبریں