کراچی: فلم "نامعلوم افراد2"کے ٹریلر میں موجودآئٹم سانگ کی بنا پر فلم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صدف کنول جنہوں نے فلم میں آئٹم سانگ کیا تھا نے اپنے بیان میں کہا کہ فلموں میں موجود آئٹم سانگز سے لطف انداز ہونا چایئے نہ کہ ان کو تنقید کا نشانہ بنا نا چائیے۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ آئٹم سانگ میں ان کو نمائش کے طور پر استعمال کیا گیا ہے،بلکہ وہ اپنی پرفارمنس سے خوش ہیں اور وہ فلموں میں آئٹم سانگزکے استعمال کو برائی نہیں سمجھتیں۔
واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے فیس بک کےبیان میں فلم "نامعلوم افراد2" میں موجود آئٹم سانگ کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئےکہ فلموں میں موجود آئٹم سانگز میں لڑکیوں کو نمائش کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے حمزہ علی عباسی کے اس بیان پر ملے جلے تاثرات دئیے ۔جبکہ فلم ساز نبیل قریشی اور فائزہ علی نے حمزہ علی عباسی کے اس بیان پر کوئی بھی رد عمل دینے سے گریز کیا ۔