نائب ولی عہدمحمد بن نائف کے حق میں سعودی شاہی خاندان کی انتہائی اہم شخصیت کھڑی ہو گئی

12:36 PM, 26 Jul, 2017

ریاض: سعودی شہزادہ عبدالعزیز عہدے سے ہٹائے جانیوالے نائب ولی عہد محمد بن نائف کے حق میں کھڑا ہوگیا اور مشورہ دیا ہے کہ کسی نے آپ کی کچھ مدد نہیں کرنی ، اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں اور صدق دل سے مدد مانگیں تو آپ کو مایوسی نہیں ہوگی ۔ 
شاہ فہد کے صاحبزادے عبدالعزیز نے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں محمد بن نائف کادفاع کیا اور ’محمد بن نائف کو نقصان نہ پہنچائیں‘ کے ٹیگ کیساتھ سابق نائب ولی عہدکو نصیحت بھی کیا کہ اسے کیا کرناچاہیے ۔ عبدالعزیز نے لکھاکہ ’آپ مجھے جانتے ہیں، میں نے آپ کو یا کسی اور کو کبھی دھوکہ نہیں دیا، حتیٰ کہ اگرپوری دنیا ہی آپ کی طرف ہو، کوئی بھی آپ کی مدد نہیں کرسکتا اورآپ یہ دیکھ بھی چکے ہیں، اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں اور دل کی گہرائیوں سے اسی سے مدد مانگیں، مایوس نہ ہوں ، اگرآپ نے اللہ تعالیٰ سے صدق دل سے مدد مانگی تو آپ کی فتح ہوگی ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اگرچہ بن فہد نے اپنی ٹوئیٹس میں محمد بن سلمان کا کہیں نام نہیں لیا لیکن ناقدین ان کی ٹوئیٹس کونائب ولی عہد محمد بن سلمان پر ’حملے ‘سے تعبیر کررہے ہیں جو اپنے والد اور سعودی فرمانروا کی عدم موجودگی میں ریاست کے امور دیکھیں گے ۔ 

یادرہے کہ دو دہائیوں سے سعودی سیکیورٹی معاملات میں محمد بن نائف کو اہمیت حاصل رہی لیکن 20جون کو سعودی فرمانرا شاہ سلمان نے اُنہیں عہدے سے ہٹادیااور اختیارات 32سالہ محمد بن سلمان کو تفویض کردیئے ۔ رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان نے محمد بن نائف کو ہدایت کی تھی کہ درد سے نجات دلانے والی ادویات استعمال کرنے کی وجہ سے آپ محمد بن سلمان کے حق میں دستبردار ہوجائیں تاہم ذرائع کاکہناہے کہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں اوران افواہوں کے پیچھے شاہی محل کا سیکریٹری سعود القحطانی ہے جو پہلے بھی محمد بن سلمان کیخلاف الزامات جاری کرنے کے لیے میڈیا بریفنگ کااہتمام کرتارہا جبکہ دوسری طرف رائٹرز سے گفتگو میں سینئر سعودی اہلکار نے بھی ایسے الزامات کی تردید کی .

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں