انقرہ:شام میں 6 سال سے جاری خانہ جنگی کی وجہ سے متاثر والے چڑیا گھروں کے جانوروں کو ترکی لایا گیا ہے۔وزارت جنگلات و آبی امور کے بعض سول سوسائٹیوں کے ساتھ جاری منصوبوں کے دائرہ کار میں حلب کے چڑیا گھروں میں زندہ بچ جانے والے جانوروں کے تحفظ کے لئے شروع کردہ مہم کے دائرہ کار میں 3 شیر ، 2 چیتے، 2 ریچھ اور 2 لگڑ بگڑ ترکی کے ضلع برصا کھاراجا بے ریچھوں کے مرکز اور جلال آجار جنگلی حیات کے تحفظ و بحالی کے مرکز میں لائے گئے ہیں۔
نسل کے خاتمے کے خطرے کا سامنا کرنے والے جانوروں کی ترکی منتقلی کے پہلے مرحلے میں 3 شیر، 2 چیتے ، 2 ریچھ اور 2 لگڑ بگڑ بھیجے گئے ہیں۔منتقلی کے دوسرے مرحلے میں حلب کے چڑیا گھر سے 2 شیر اور 2 کتے29 جولائی کو ترکی لائے جائیں گے۔ترکی کے جنگلات و آبی امور کے وزیر ویسل ایراول نے کہا ہے کہ شام میں زخمی ہونے والے اور دنیا کا مشترکہ اثاثہ ان جانوروں کا ہمارے قائم کردہ بحالی مراکز میں علاج کیا جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں