ملتان :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ساجد خان کی شاندار اسپن بولنگ نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا۔
ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 244 رنز بنائے، جہاں ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا، لیکن ابتدائی بلے باز ناکام رہے۔ 76 رنز پر کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، کامران غلام اور بابر اعظم سمیت چار بیٹرز آؤٹ ہو چکے ہیں۔
ساجد خان کی ایک شاندار گیند پر ویسٹ انڈیز کے بیٹر ویریکن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گیند اتنی اسپن ہوئی کہ وہ حیران رہ گئے، جس کا اظہار انہوں نے اپنے چہرے کے تاثرات سے بھی کیا۔
دلچسپ لمحہ تب آیا جب قومی اسپنر ساجد خان نے ویریکن کی پریشانی پر ریسلر جان سینا کے مشہور چار انگلیوں والے اسٹائل میں جشن منایا، جس پر ویریکن بھی مسکرا دیے۔