چاہت فتح علی خان نے کیا کیا؟ متھیرا نے ان کی حرکت پر راز کھول دیا

چاہت فتح علی خان نے کیا کیا؟ متھیرا نے ان کی حرکت پر راز کھول دیا

اسلام آباد:معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان پر سخت تنقید کی ہے، جنہوں نے بغیر اجازت ان کی وڈیو بنائی اور اسے شیئر کیا۔

متھیرا کا کہنا ہے کہ ان کی بے باکی کو غلط انداز میں سمجھنا یا ان کی ذاتی حدود کا احترام نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وائرل ہونے والی وڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے عجیب زاویے سے بنائی گئی تھی۔

متھیرا نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے مہمانوں کو عزت دیتی ہیں، لیکن چاہت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بولڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی ان سے ایسی حرکتیں کرے جو حد سے تجاوز کریں، جیسے گلے لگانا یا پشت پر ہاتھ رکھنا۔

اداکارہ نے بتایا کہ چاہت نے وڈیو ہٹانے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن ابھی تک نہ وہ وڈیو ہٹائی گئی ہے اور نہ ہی معافی مانگی گئی۔ متھیرا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ شہرت کے لیے اس طرح کی حرکات کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو متنبہ کیا کہ وہ ان کی ذاتی حدود کا احترام کریں اور ان سے نہ گلے ملیں اور نہ ہی ہاتھ ملانے کی کوشش کریں۔