کیلیفورنیا :واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں ملٹی اکاؤنٹ فیچر پیش کیا ہے، جس سے صارفین ایک ہی ایپ میں متعدد اکاؤنٹس لاگ ان کرسکیں گے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، اس فیچر سے صارفین کو مختلف اکاؤنٹس کے لیے اضافی ڈیوائسز کی ضرورت نہیں ہوگی۔ واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کر صارفین ملٹی اکاؤنٹس کو فعال یا کنٹرول کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر ان لوگوں کے لیے خاص طور پر مفید ہوگا جن کے پاس ایک سے زیادہ فون نمبر ہیں، اور وہ واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس دونوں میں اکاؤنٹس استعمال کرسکیں گے۔
اکاؤنٹ ایڈ کرنے کے دو آپشنز دیے گئے ہیں: نیا پرائمری اکاؤنٹ سیٹ کرنا یا کیو آر کوڈ کے ذریعے موجودہ اکاؤنٹ ایڈ کرنا۔ ہر اکاؤنٹ خودمختار ہوگا، یعنی نوٹیفکیشنز، چیٹ ہسٹری اور سیٹنگز علیحدہ ہوں گی۔
فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے، اور یہ کہنا مشکل ہے کہ عام صارفین کے لیے اسے کب جاری کیا جائے گا، لیکن امکان ہے کہ آئندہ چند ماہ میں یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر دستیاب ہوگا۔