ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے لیے تمام رکاوٹیں ختم کریں گے: علی امین گنڈاپور

ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے لیے تمام رکاوٹیں ختم کریں گے: علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا تاکہ پیشرفت تیز ہو۔

یہ بات انہوں نے جنوبی ایشیا کے لیے عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران متعلقہ حکام نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 1.9 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ورلڈ بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ان منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔