کوہاٹ : کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر کے اندر موجود دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر میں موجود دستی بم اچانک پھٹ گیا۔ پولیس اس واقعہ کی تفصیل معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے، اور دھماکے کے اس واقعے کی مکمل حقیقت سامنے آنے کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔