برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان ایووین کی تباہی، نظام زندگی متاثر

برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان ایووین کی تباہی، نظام زندگی متاثر

آئرلینڈ : برطانیہ اور آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں طوفان ایووین نے شدید تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ شمالی بحراوقیانوس میں موجود ایووین نامی طوفان نے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلائیں، جس کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔

طوفان کے اثرات سے نہ صرف بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی بلکہ ریلوے سروسز بھی متاثر ہو گئیں اور سڑکوں پر درخت گرنے سے راستے بند ہو گئے ہیں۔ ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں جس کی وجہ سے لوگوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی خرابی کے پیش نظر آئرلینڈ کے شمالی علاقوں اور سکاٹ لینڈ کےمختلف حصوں میں ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔

 شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔طوفان کی شدت کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ بھی سامنے آیا، جس میں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ایک درخت گاڑی پر آ گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں