کیلیفورنیا میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

11:21 AM, 26 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

 کیلیفورنیا : امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بارش سے بجھنے کا امکان ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے اور موسلا دھار بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔ کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تاحال قابو سے باہر ہے، جس کے نتیجے میں 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس آگ کے باعث لاس اینجلس سے لاکھوں افراد نے نقل مکانی کر لی ہے، اور شہر کے مختلف حصوں میں زندگی معمول سے ہٹ کر متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ طوفانی بارشوں اور جاری آگ کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے، تاکہ بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں