صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 فیڈرل اداروں کے انسپکٹرز جنرل ہٹا دیے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 فیڈرل اداروں کے انسپکٹرز جنرل ہٹا دیے

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 بڑے فیڈرل اداروں کے انسپکٹرز جنرل کو فارغ کر دیا ہے، جن میں محکمہ دفاع، محکمہ خارجہ، اور محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے انسپکٹرز جنرل شامل ہیں۔

 امریکی میڈیا کے مطابق، انسپکٹرز جنرل کو ہٹانے کے لیے کانگریس کو 30 روزہ نوٹس دینے کی قانونی شرط پوری نہیں کی گئی، جو کہ سینیٹ سے توثیق شدہ افراد کو ہٹانے کے لیے ضروری تھا۔

یہ اقدام صدر ٹرمپ کے اختیارات کے تحت آیا ہے، جنہوں نے اپنی صدارت کا آغاز کرتے ہی سابق صدر جوبائیڈن کے دور اقتدار میں جاری کردہ 78 صدارتی حکمناموں کو منسوخ کر دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں اپنی نئی ذمہ داری سنبھالتے ہی، ٹرمپ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مختلف ایگزیکٹو آرڈرز، صدارتی یادداشتوں اور پالیسی ترجیحات پر دستخط کیے ہیں۔

مصنف کے بارے میں