ہیوسٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ اپنے دورہ امریکا کے دوران ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے، اور ان کا امریکا دورے کا مقصد امریکی سیاستدانوں سے ملاقات کر کے دہشت گردی کے خلاف مؤثر منصوبہ تیار کرنا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا، اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے اور ان کا پیغام یہ ہے کہ سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتوں کو بہت مثبت قرار دیا۔