سانگھڑ: پیپلز پارٹی کے رہنما فضل ا للہ پیچوہو نے عام انتخابات میں ووٹ نہ دینے پر ووٹرز کو پانی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
سانگھڑ میں فضل للہ پیچوہو نے پرتم آباد میں پی ایس 40 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز 8 فروری کو 12 بجے پی پی امیدواروں کو ووٹ دینے نکلیں، 12 بجے تک ووٹر نہیں نکلے تو جام صاحب نہر بند کردیں گے۔
فضل اللہ پیچوہو نے دھمکی دی کہ جام صاحب نہر بند ہوگا تو ووٹ نہ دینے والوں کا پانی بھی بند ہوگا۔ امیدوار کی شکل پسند نہیں تو ووٹ تیر کو دے کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں۔