لارکانہ: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور این اے 194 کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نےلاہور میں بلاول ہاؤس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد سیف اللہ ابڑو نے پی پی کے حق میں دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر شیرکا راستہ روکیں گے۔
میری کل چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور اپنے حلقہ NA-194 سے دستبردار ہوتا ہوں۔ یہاں بلاول بھٹو زرداری کے حق میں دستبردار ہوکر شیر کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔@BBhuttoZardari #PPP #PTI https://t.co/ZoPdoRrl6z
— Senator Saifullah Abro (@SaifullahA_PTI) January 26, 2024
واضح رہے کہ سیف اللہ ابڑو کے بیٹے میر مزمل ابڑو این اے 194 پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تھے۔
ملاقات کے اعلان کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ”وہ حمایت پر سیف اللہ ابڑو کے مشکور ہیں، ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکن اب سمجھنا شروع ہوگئے ہیں کہ پی ایم ایل این کو روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ 8 فروری کو تیر کو ووٹ دیا جائے۔ میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہوشیاری سے ووٹ دیں تاکہ ہم الیکشن کے دن سرپرائز دے سکیں۔“
Grateful to PTI ticket holder NA194 Senator Abro for his support. PTI workers across the county are beginning to understand that the only way to stop PMLN is to vote for PPPs arrow on Feb 8th. I also appeal to political workers from all parties to vote smartly and we can pull off… https://t.co/D2Wxtfx1st
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 26, 2024