صنم جاوید خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

03:22 PM, 26 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

سپریم کورٹ نے صنم جاوید خان اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

صنم جاوید کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور پی پی 150 کاغذات نامزدگی منظور کر دیےگئے جبکہ شوکت بسرا کو این اے 163 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ۔

سپریم کورٹ نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیدیے۔


عدالت نے حکم دیا کہ دونوں امیدواروں کے بیلٹ پیپرز پر انتخابی نشان اور نام شامل کیے جائیں۔

مزیدخبریں