مستعفی و ریٹائرڈ  ججز  کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی، سویلین کےفوجی ٹرائل روکنے کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر 

01:07 PM, 26 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:مستعفی یا ریٹائرڈ  ججز  کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی جاری رکھنے اور فوجی عدالتوں کو سویلین کے ٹرائل سے روکنے کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر  ہو گئی۔ 

سپریم کورٹ میں مستعفی یا ریٹائرڈ ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کروائی جاری رکھنے کیلئے وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ 


جسٹس امین الدین خان سربراہی میں تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے حکومتی اپیل پر سماعت کرے گا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کو سویلین کے ٹرائل سے روکنے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ 

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ آئندہ ہفتے اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں