پاکستان کی چین کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

12:21 PM, 26 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چین کی جانب سے  اس سال کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرض  رول اوور جانے کا امکان ہے۔

پاکستان نے چین سے باضابطہ طور پر 2 ارب ڈالر کے قرضے کے رول اوور کی درخواست کی ہے جسکے جلد منطور ہونے کا امکان ہے۔

چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کیلئے 23 مارچ 2024 کو ڈپازٹ ٹائم مکمل ہو جائےگا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے اپنے چینی ہم منصب کو  خط لکھ کر اس سال کیلئے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی، وزیر اعظم کا خط چینی ہم منصب کو موصول بھی ہو گیا


ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر چین سے اپنے قرض کو رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے، جس کی میعاد 23 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان کی وزارت خزانہ چینی حکام سے بروقت قرض کی ادائیگی کے لیے رابطے میں ہے۔  پاکستان کو چین سے رول اوور کی سہولت ملنے کا یقین ہے۔

وزیر اعظم کے خط میں پاکستان کو غیر ملکی ادائیگیوں کے بوجھ کو کم کرنے میں چینی حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ادائیگیوں کے توازن کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے چین سے 4 ارب ڈالر کے محفوظ ذخائر حاصل کیے تھے۔

مزیدخبریں