لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سلمان اکرم راجا کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔
عدالت نے سلمان اکرم راجا کو الیکشن کمیشن سے رجوع اور الیکشن کمیشن کو اس شکایات کا قانون کےمطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔
درخواست میں سلمان اکرم راجا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں آزاد امیدوار ڈکلیئر کیا ہے حالانکہ وہ سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔