عالمی عدالتِ انصاف اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس پرآج فیصلہ سنائے گی

09:58 AM, 26 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

دی ہیگ: عالمی عدالتِ انصاف جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کا فیصلہ آج سنائے گی۔

17 ججوں کا پینل اسرائیل کے خلاف درخواست کا فیصلہ آج شام 5 بجے سنائے گا۔

جنوبی افریقا کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے اسرائیل غزہ میں نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ 

جنوبی افریقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے اور جنگ بندی کا حکم دے۔

 
دوسری جانب حماس نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ آنے پر اسرائیل نے عمل کیا تو ہم بھی کریں گے۔

حماس کے مطابق اسرائیل تمام فلسطینیوں کو رہا کردے تو تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی رہا کردیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف آج صرف عارضی حکم سنائے گی جس میں امید کی جارہی ہے کہ اسرائیل کو فوری جنگ بندی کاحکم دیا جائے گا تاہم نسل کشی کا جرم ثابت کرنے اور فرد جرم عائد کرنے  میں سال لگ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں