وزیراعلیٰ سندھ کا مبینہ زہریلی گیس سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ کا مبینہ زہریلی گیس سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلع کیماڑی کے علاقے میں مبینہ زہریلی گیس سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی، ڈی جی ہیلتھ اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے واقعہ کی الگ الگ رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ محنت، محکمہ صنعت اور ضلعی انتظامیہ کو واقعے کی مکمل انکوائری کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ یہ کون سی فیکٹریز ہیں جن سے اس قسم کی گیس کا اخراج ہو رہا ہے جو انسانی زندگی کیلئے نقصان دہ ہے۔ 
انہوں نے انتظامیہ سے سوال کیا کہ ان فیکٹریز کا کبھی معائنہ بھی کیا گیا ہے؟ وزیراعلیٰ نے واقعے کے بعد کی کارروائی سے متعلق تفصیلات بھی طلب کیں اور لیبر ڈپارٹمنٹ کو فیکٹریز سے خارج ہونے والی گیس کے نمونے لیب ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی۔ 
واضح رہے کہ کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں گزشتہ چند روز میں زہریلی گیس سے متاثرہ 18 بچوں کی اموات کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعے کے بعد چار کمپنیوں کو سیل کر کے ایک مالک اور دیگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر جا کر تحقیقات کے بعد زہریلی گیس سے اموات کی تصدیق کی۔

مصنف کے بارے میں