لاہور: فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل کیا گیا ہے تاہم وہ وطن سے باہر ہونے کے باعث آج حلف نہ اٹھا سکے۔
تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض نے پنجاب کی نگران کابینہ میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کابینہ میں شامل کیا گیا جس پر بہت مشکور ہوں تاہم ابھی میری عبوری وزیر اعلیٰ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ باقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی لیکن میں ابھی بنگلہ دیش پریمیر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے میں مصروف ہوں جس کے باعث حلف نہیں اٹھا سکوں گا۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ وطن واپس آ کر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر کھیل کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالوں گا۔ واضح رہے کہ نگران کابینہ صوبے میں انتخابات ہونے تک ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
وہاب ریاض کو پنجاب میں کون سی وزارت ملنے والی ہے؟
11:24 PM, 26 Jan, 2023