لاہور: پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ کے 8 وزراء نے حلف اٹھا لیا ہے، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ لے سکے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر سے حلف لیا۔ نگران کابینہ صوبائی انتخابات تک ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
2 نامزد ارکان تمکنت کریم اور نسیم صادق نے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سامنے نہیں آ سکی جبکہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔
وہاب ریاض نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وطن واپس آ کر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر کھیل کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ کے 8 وزراءنے حلف اٹھا لیا
11:12 PM, 26 Jan, 2023