پاکستانی اداکاراؤں کا قابلِ اعتراض مواد سوشل میڈیا سے ہٹا دیا ہے،پی ٹی اے

06:21 PM, 26 Jan, 2023

 کراچی :پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کا   قابلِ اعتراض مواد سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق معروف اداکاراؤں مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،  ،جس میں پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور  ایف آئی اے نے اپنے جوابات جمع کرائے۔

 پی ٹی اے نے جواب دیا کہ جو  قابل اعتراض مواد جو خود ہٹا سکتے تھے وہ ہٹا دیا ہے ، جو مواد بیرون ملک سےہٹایا جانا ہےاس کے لیے متعلقہ حکام سےرابطہ کیا ہے ۔

 تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے  شکایتی نمبرز جاری کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ 

مزیدخبریں