پی ٹی آئی نے انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسران کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروادی

06:11 PM, 26 Jan, 2023

اسلام آباد :(شیراز احمد  شیرازی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسران کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروا دی ۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے  سینئر وکیل فیصل فرید ایڈووکیٹ نے ا لیکشن کمیشن  میں افسران کے ناموں کی فہرست  جمع کروائی ،  پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پیشہ وارانہ بددیانتی کے مرتکب  اور  تحریک انصاف کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسران کو پنجاب میں مقرر نہ کرنے کی سفارش کی ہے ۔

فہرست میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز /پراوینشیل مینجمنٹ سروسز کے افسران  نبیل اعوان،کیپٹن عثمان،عمر شیر چٹھہ سمیر سید کے نام  شامل ہیں ، اس کے علاوہ محمد علی رندھاوا،اجمل بھٹی،احمد رضا سرور،عامر کریم خان ،ڈاکٹر راشد منصور،عامر خٹک اور سید علی مرتضیٰ کے نام  بھی فہرست میں شامل  کئے گئے ہیں  ۔

پولیس سروسز کے افسران میں بلال صدیق کمیانہ،کیپٹن عثمان انور،کیپٹن سہیل چوہدری،راو سردار علی خان ،رضا صفدر کاظمی،ڈاکٹر عابد خان،حافظ عطاالرحمن بابر سرفراز الپا ،سہیل ظفر چٹھہ،رانا ایاز سلیم اور سید علی ناصر رضوی کے  نام بھی  فہرست میں شامل ہیں ۔

مزیدخبریں