شارجہ میں ایشیائی شوہر عرب بیوی کو بچاتے ہوئے سمندر میں ڈوب گیا

04:22 PM, 26 Jan, 2023

شارجہ:  ایشیائی شوہر عرب بیوی کو بچاتے ہوئے سمندر  میں  ڈوب  کر جان کی بازی ہار گیا ، جبکہ شارجہ کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے  خاتون کو ڈوبنے  سے بچا لیا۔

 شارجہ کے  الممزر  ساحل پر  وفادار شوہر  بیوی کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے خود سمندر کی لہروں کی نذر ہوگیا،سپیشل ٹیم کی مدد سے ڈوبنے والے 24 سالہ ایشیائی شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی ہے۔

 حکام کے مطابق عرب خاتون الممزر ساحل پر تیراکی کے دوران اونچی لہروں میں پھنس گئیں تھی،شارجہ کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے عرب خاتون کو ڈوبنے سے بچالیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد  فراہم کی۔

مزیدخبریں