چودھری پرویز الہٰی نے چودھری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹا دیا،چودھری وجاہت نئے صدر ہوں گے

02:47 PM, 26 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ق نے چودھری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹاکر چودھری وجاہت حسین کو پارٹی کا صدر بنادیا ہے۔ چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب چودھری شجاعت حسین پارٹی کے صدر نہیں ہوں گے بلکہ پارٹی کے صدر چودھری وجاہت حسین ہوں گے۔ طارق بشیر چیمہ کو ہٹا کر کامل علی آغا کو سیکرٹری جنرل بنادیا گیا۔ 

اجلاس کے بعد خطاب کرتے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ انتقامی کارروائی کیسے کرسکتا ہے؟ محسن نقوی فیئر اینڈ فری الیکشن کرائیں ۔آرام سے بیٹھے اور کوئی اچھا کام کرکے جائیں ۔ان کا کام الیکشن کرانا ہے۔ 

مزیدخبریں