کراچی:انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کوشکست دے دی ہے۔ ڈالر پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایک ہی دن میں 25 روپے مہنگا ہوکر انٹر بینک میں 255 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق امریکی ڈالربےلگام ہوگیا ہے۔ ڈالر24روپے11پیسےمہنگا 255 پر پہنچ گیا ہے۔ بینک درآمدکنندگان کو ڈالر 259 روپے 75پیسےمیں فروخت کررہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 255 کا فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے جو لائی 2022 میں ڈالر کی بلند ترین سطح 240 روپے تھی لیکن اب یہ 255 پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط مانتے ہوئے ڈالر کو مارکیٹ پر چھوڑ دیا ہے اور قیمت کم رکھنے کے لیے مداخلت ختم کردی ہے۔