رواں مالی سال پاکستان کو 23لاکھ میٹرک ٹن گندم کی قلت کا سامنا ہے

01:34 PM, 26 Jan, 2023

اسلام آباد(سردار شیراز  خان) محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کو 23لاکھ میٹرک ٹن گندم کی قلت کا سامنا ہے ۔

محکمہ خوراک کی جانب سےرواں مالی سال کے دوران ملک میں گندم کی پیداوار کھپت اور قلت کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کردی گئیں ،  اعدادوشمار کے مطابق ملک میں رواں سال  گندم  کے  بحران میں اضافے کے  خدشے کا  اظہار کیا گیا ہے ۔ 

رواں مالی سال گندم کی کل کھپت کا اندازہ  3کروڑ میٹرک ٹن لگایا گیا ہے ، جبکہ   پیدوار کا تخمینہ 2کروڑ 63لاکھ میٹرک ٹن ہے ،کیری فارورڈ اسٹاک 20لاکھ میٹرک ٹن ہے ۔گندم کی کل پیدوار کا مجموعی تخمینہ 2کروڑ 84لاکھ میٹرک ٹن لگایا گیاہے ۔

مزیدخبریں