اسلام آباد(سردار شیراز خان) محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کو 23لاکھ میٹرک ٹن گندم کی قلت کا سامنا ہے ۔
محکمہ خوراک کی جانب سےرواں مالی سال کے دوران ملک میں گندم کی پیداوار کھپت اور قلت کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کردی گئیں ، اعدادوشمار کے مطابق ملک میں رواں سال گندم کے بحران میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے ۔
رواں مالی سال گندم کی کل کھپت کا اندازہ 3کروڑ میٹرک ٹن لگایا گیا ہے ، جبکہ پیدوار کا تخمینہ 2کروڑ 63لاکھ میٹرک ٹن ہے ،کیری فارورڈ اسٹاک 20لاکھ میٹرک ٹن ہے ۔گندم کی کل پیدوار کا مجموعی تخمینہ 2کروڑ 84لاکھ میٹرک ٹن لگایا گیاہے ۔