کراچی:محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین کیلئے مخصوص پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں یکم فروری سےپنک پیپلزبس سروس کاآغازکیا جا رہا ہے ، پنک پیپلزبس سے ملازمت پیشہ خواتین کےسفری مسائل کومدنظررکھ کرکیاگیاہے ۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنک پیپلزبس سروس کےپہلےروٹ کیلئےماڈل کالونی، شاہراہ فیصل تاٹاورروٹ کاانتخاب کیاگیاہے، پنک بس سروس صبح اورشام کےاوقات میں ہر 20منٹ کےبعدچلےگی ۔