اسلام آباد (سردار شیراز خان) پاکستان نے بھارتی شہر ممبئی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ بھارت میں 27 سے 31 جنوری تک پانچ روزہ شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول ہو رہا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار کر دیا ۔پاکستان نے بھارت میں منعقدہ فیسٹیول میں کوئی فلم نمائش کے لیے نہیں بھیجی ۔
پاکستان کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک فیسٹیول کا حصہ ہیں اور 57 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ فلم فیسٹیول میں مقابلے اور غیرمقابلے کی دو مختلف کیٹیگریز میں فلمیں بھیجی گئی ہیں
وزارت خارجہ یا وزارت اطلاعات و نشریات نے سرکاری سطح پر اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔